صوبائی وزیر مراد راس سے صوبائی وزراء اور برٹش کونسل کے نما ئندہ کی ملاقات

جمعہ 16 نومبر 2018 19:35

صوبائی وزیر مراد راس سے صوبائی وزراء اور برٹش کونسل کے نما ئندہ کی ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس سے برٹش کونسل پاکستان کے کنٹری ہیڈ آف ایکسٹرنل ریلیشنز محمد علی نے آج ان کے آفس میں ملاقات کی۔اس موقع پر صوبہ پنجاب میں تعلیمی اصلاحات اور سرکاری سکولوں میں بہتری سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر مراد راس نے کہا کہ حکومت پنجاب سرکاری سکولوں کے نظام تعلیم میں نمایاں بہتری لا رہی ہے تا کہ طالبعلموں کو ورلڈ کلاس ایجوکیشن ملے۔

دریں اثناء صوبائی وزیر مراد را س سے مختلف صوبائی وزراء نے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔صوبائی وزراء سے گفتگو کرتے ہوئے مراد راس نے کہا کہ گزشتہ اڑھائی ماہ کے دوران محکمہ سکولز ایجوکیشن میں متعدد اصلاحات متعارف کروائی گئی ہیں جن کا مقصد طالبعلموں کو کوالٹی ایجوکیشن دینا ہے۔