قائد اعظم کے پاکستان میں قبضہ گروپس اور بلیک میلزر دندناتے پھر رہے ہیں‘سینیٹر آصف کرمانی

حالات زیادہ دیر تک اس طرح نہیں چل سکتے،بالآخر قدرت اپنا کردار ادا کریگی‘اجلاس سے خطاب

جمعہ نومبر 19:45

قائد اعظم کے پاکستان میں قبضہ گروپس اور بلیک میلزر دندناتے پھر رہے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2018ء) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ قائد اعظم کے پاکستان میں قبضہ گروپس اور بلیک میلزر دندناتے پھر رہے ہیں،حالات زیادہ دیر تک اس طرح نہیں چل سکتے،بالآخر قدرت اپنا کردار ادا کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نظریہ پاکستان فورم کی جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

آصف کرمانی نے کہا کہ قائد اعظم نے ایک پروگریسو اسلامی فلاحی ریاست کی بنیاد رکھی تھی مگر پاکستان اپنے قیام کے مقاصد سے دور ہو چکا ہے ،عدم برداشت ، کرپشن اور راتوں رات امیر بننے کے جنون نے پاکستان کی نظریاتی بنیادیں ھلا کر رکھ دی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے پاکستان میں قبضہ گروپس اور بلیک میلزر دندناتے پھر رہے ہیں ، حالات زیادہ دیر تک اس طرح نہیں چل سکتے،بالآخر قدرت اپنا کردار ادا کرے گی۔