وفاقی اردو یونیورسٹی میں بیچلر اور ماسٹر پروگرامزمیں داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

جمعہ 16 نومبر 2018 19:50

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی کمپسز میں بیچلر اور ماسٹر پروگرامز2019ء میں داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں23 نومبرتک توسیع کردی گئی ہے۔ وفاقی اردو یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہدکے مطابق بیچلر اور ماسٹر پروگرامز2019ء (صبح )کراچی کیمپسز میں داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 23 نومبر2018ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

خواہشمند امیدوار داخلہ فارم 1ہزار روپے کے عیوض عسکری بینک گلشن اقبال یا بوہرہ پیر برانچز سے حاصل کرسکتے ہیں اس کے علاوہ جامعہ اردوکی ویب سائٹ www.fuuast.edu.pkسے آن لائن فارم پُرکریں اور اس کی دو عددنقل پرنٹ کرکے پروسیسنگ فیس1000/-روپے عسکری بینک گلشن اقبال یونیورسٹی روڈ اوربوہرہ پیر برانچز میں جمع کروانے کے بعد مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ گلشن اقبال کیمپس میں داخلے کے امیدوارعسکری بینک گلشن اقبال جبکہ عبدالحق کیمپس میں داخلے کے امیدوارفارم متعلقہ شعبہ جات میں جمع کرائیں۔جن شعبہ جات میں انٹری ٹیسٹ لازمی ہے اس کی 1ہزار روپے کافیس وائوچر مزید جمع کرانا ہوگا اور وائوچر کی کاپی فارم کے ساتھ منسلک کریں۔