کراچی میں ترقیاتی منصوبوں پر جاری کام مقررہ وقت پر مکمل ہو جائے گا، گورنر سندھ عمران اسماعیل

جمعہ نومبر 20:09

کراچی میں ترقیاتی منصوبوں پر جاری کام مقررہ وقت پر مکمل ہو جائے گا، ..
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2018ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کراچی میں بہت سے منصوبوں پر ترقیاتی کام جاری ہے جو اپنے مقررہ وقت پر مکمل ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے جو ہماری ایک بڑی کامیابی بھی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ میں عوامی فلاحی منصوبوں پر سندھ حکومت کے ساتھ مشترکہ طور پر کام کرنے کی کوشش کر رہا ہوں تاکہ سندھ کے عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جا سکے۔