نیب ملتان نے 24 مفرور ملزمان کی لسٹ جاری کردی،عوام سے تعاون کی اپیل

جمعہ نومبر 20:13

نیب ملتان نے 24 مفرور ملزمان کی لسٹ جاری کردی،عوام سے تعاون کی اپیل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2018ء) نیب ملتان نے 24 مفرور ملزمان کی فہرست جاری کردی ہے اور عوام سے استدعا کی ہے کہ ان 24 مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے تعاون کریں اور ان کی موجودگی کا علم ہوتے ہی نیب حکام کر بروقت اطلاع دیں۔

(جاری ہے)

یہ فہرست ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب ملتان نے جمعہ کے روز جاری کی ہے ان 24 ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے سرکاری عہدوں کا ناجائز فائدہ اٹھا کر اربوں روپے قوم سے لوٹ لئے ہیں نیب حکام ان 24 مفروروں کو گرفتار کرنے میں مکمل ناکام ہوئے ہیں اسلئے ان کو اب اشتہاری قرار دے کر لسٹ ملزمان کی جاری کردی ہے۔

ملزمان میں ریاض ولد غلام محمد‘ محمد اعجاز ولد محمد مختار‘ عتیق الرحمن‘ میاں نوید عزیز‘ محدم سعید ظفر‘ منتظر مہدی خان‘ محمد اسلم ‘ محمد اکرم‘ انجم‘ ملک محمد بلال‘ محمد فاروق ‘ سہیل احمد ‘ اللہ بخش ‘ تنویر راشد‘ محمد ہمایوں ‘ مقبول حسین‘ شیخ شہزاد‘ ظفر اقبال‘ سید الملوک‘ سید غلام جیلانی ‘ عطاء محمد ‘ اللہ دتہ‘ محمد عرفان‘ سید حسن مہدی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :