قومی فٹبال ٹیم کے اعزار میں صدر محمودعباس کی پروقار تقریب کااہتمام

قومی کپتان صدام حسین سمیت کوچز ، تمام کھلاڑیوں کی شرکت ،پاکستان، فلسطین کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، فلسطینی صدر پاکستانی ٹیم کی بیت المقدس میں نماز جمعہ کی ادائیگی ، ملت اسلامیہ بالخصوص پاکستان کی خوشحالی کے لئے دعا کی، تصاویر بھی بنوائیں، ٹیم میزبان فلسطین کیخلاف دوستانہ میچ کھیلے گی

جمعہ 16 نومبر 2018 20:32

قومی فٹبال ٹیم کے اعزار میں صدر محمودعباس کی پروقار تقریب کااہتمام
رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2018ء) فلسطین کے صدر محمود عباس کی طرف سے پاکستان فٹبال ٹیم کے اعزاز میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا قبل قومی ٹیم نے بیت المقدس میں نماز جمعہ ادا کیا ، ملت اسلامیہ بالخصوص پاکستان کی خوشحالی کیلئے دعائیں کیں ، بعد میں کھلاڑیوں نے تصاویر بھی بنوائیں ۔ تفصیلات کے مطابق قومی فٹبال ٹیم ان دنوں فللسطین کے دورے پر جہاں فلسطینی ٹیم کے ساتھ دوستانہ میچ کھیلنے ہیں ۔

قومی ٹیم کا فلسطینی صدر نے پرتپاک استقبال کیا اور شاندار تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں قومی کپتان صدام حسین سمیت کوچز اور تمام کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا کہ پاکستان اور فلسطین کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔

(جاری ہے)

فلسطینی صدر نے قومی فٹبال ٹیم کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں ۔ اس سے قبل قومی فٹبال ٹیم نے مسجد اقصٰی میں نماز جمعہ ادا کرنے کی سعادت حاصل کی میزبان فلسطین کیخلاف دوستانہ میچ کے لیے جانے والے قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں اور دیگر آفیشلز نے قبلہ اول میں نماز جمعہ ادا کی، قومی کھلاڑیوں نے یہ سعادت حاصل کرنے کے بعد تصاویر بھی بنوائیں۔

صدام حسین کی قیادت میں گرین شرٹس مقبوضہ بیت المقدس میں موجود ہیں، ٹیم کے دوسرے کھلاڑیوں میں یوسف اعجاز بٹ، احسان اللہ، عمر حیات، ارسلان علی، نوید احمد، ذیشان رحمان، مہدی حسن، یعقوب اعجاز بٹ، عدنان یعقوب، عمیر علی، حسن بشیر، محمد علی، محمود خان، نوید رحمان اور مںصور جب کہ آفیشلز میں ہیڈ کوچ جوز اینٹونیو، معاون کوچ محمد حبیب، ٹرینر جوز روبرٹو اور محمد عدنان شامل ہیں۔یاد رہے کہ 2014 میں فلسطین پاکستان آ کر کھیل چکی ہے، لاہور میں کھیلا گیا یہ میچ برابر رہا تھا۔ اگلے سال فلسطین کی ٹیم تیسرے میچ کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی- پاکستانی فٹبالرز اور کوچنگ اسٹاف کو اس ٹور کیلیے ویزے بڑی مشکل سے جاری ہوئے تھے۔۔