پہلا ٹیسٹ ،محمد عباس نے ایک اور ملکی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

ٹیسٹ ڈیبیو کے بعد مسلسل 20اننگز میں کم از کم ایک وکٹ لینے والے پہلے پاکستانی با?لر بن گئے

جمعہ 16 نومبر 2018 20:38

پہلا ٹیسٹ ،محمد عباس نے ایک اور ملکی ریکارڈ اپنے نام کرلیا
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2018ء) قومی ٹیم کے فاسٹ با?لر محمد عبا س نے نیو زی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران ایک اور ملکی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

کیویز کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ کے پہلے روز محمد عباس نے دو وکٹیں حاصل کیں جس کے بعد وہ ٹیسٹ ڈیبیو کے بعد مسلسل 20اننگز میں کم از کم ایک وکٹ لینے والے پہلے پاکستانی با?لر بن گئے ،محمد عبا س نے سابق ٹیسٹ سپنر عبدالرحمان کا ریکارڈ توڑا جنہوں نے مسلسل 19اننگز میں یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا،لیجنڈری فاسٹ با?لر وسیم اکر م اور لیفٹ آرم سپنر ذوالفقار بابر نے 11،11مسلسل اننگز میں کم از کم ایک شکار کیا تھا۔

ٹیسٹ ڈیبیو کے بعد مسلسل اننگز میں کم از کم ایک وکٹ لینے کا ورلڈ ریکارڈ سابق کیوی فاسٹ بائو لر شین بونڈ کے پاس ہے جنہوں نے 32مرتبہ اننگز میں ایک وکٹ لی تھی۔۔

متعلقہ عنوان :