جموں وکشمیر لبریشن سیل آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیرکی لٹریچرکمیٹی کا اجلاس

جمعہ 16 نومبر 2018 20:38

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) جموں وکشمیر لبریشن سیل آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیرکی لٹریچرکمیٹی کا اجلاس جموں وکشمیر لبریشن سیل(میڈیا ونگ) کشمیر سنٹر راولپنڈی میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل جموں و کشمیر لبریشن سیل و چیئرمین لٹریچر کمیٹی فدا حسین کیانی نے کی، اجلاس میں ڈائریکٹر انتظامیہ راجہ سجاد خان،ڈائیریکٹر میڈیا سرور حسین گلگتی، ڈائیریکٹرآپریشن راجہ محمد اسلم خان،سیکرٹری کمیٹی سردار ساجد محمود، نجیب الغفور خان، راجہ راشد رضا، فرحان عباسی،راجہ خالد محمود نے شرکت کی۔

اجلاس میں مقبوضہ جموں وکشمیر کی موجودہ صورت حال کے تناظر میں مسئلہ کشمیر کو اندرون و بیرون ملک اجاگر کرنے، مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہندوستانی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرنے کے لئیے ضروری لٹریچر کی تیاری کے معاملات پر تفصیلی غور کیا گیا، اجلاس میں آزاد کشمیر، پاکستان میں طلبہ اور یوتھ کو تحریک آزادی کشمیر کے تاریخی پہلوئوں سے آگاہ کرنے کے لئیے بھی ضروری لٹریچر کی تیاری کے متعلق اہم فیصلے کیے گئے ۔