تارکین وطن آزادکشمیر کا فخر ہیں ، اورسیز بزنس مین کیمونٹی کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرینگے

وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان کی استقبالیہ سے خطاب

جمعہ 16 نومبر 2018 20:43

مظفر آباد/لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ تارکین وطن آزادکشمیر کا فخر ہیں ، اوورسیز بزنس مین کیمونٹی کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرینگے ان خیالات کا اظہارانہوں نے یوکے کی ممتاز کاروباری شخصیت راجہ اعجاز محمود کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر تارکین وطن کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ آزادکشمیر کے تارکین وطن نے یورپ بالخصوص برطانیہ میں اپنا بھرپور کردارادا کیا اورآج ان کے اثرورسوخ کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالی بھارتی دہشت گردی بھی بے نقاب ہورہی ہے ، حکومت اوورسیز انوسٹمنٹ سرمایہ کاری کو تحفظ دینے کے لیے قانون سازی کریگی ، سرمایہ کاری سے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع کھلیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت کی ترجیح ہے کہ ذرائع روزگار میں اضافہ کیا جائے ، اس کے لیے سیاحت اورانڈسٹری کا فروغ ناگزیر ہے ، سیاحتی شعبہ میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں جس سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے حکومت تمام وسائل بروے کارلائیگی ۔