پرامن اور مہذب معاشرے کے لئے برداشت کو اصول بنانا ہوگا، آصف علی زرداری

جمعہ 16 نومبر 2018 21:08

پرامن اور مہذب معاشرے کے لئے برداشت کو اصول بنانا ہوگا، آصف علی زرداری
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پرامن اور مہذب معاشرے کے لئے برداشت کو اصول بنانا ہوگا۔

(جاری ہے)

برداشت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو نے ہمیں برداشت کا درس دیا، محترمہ بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ صبر، تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مہذب اور پرامن معاشرے کے لئے ہماری کاوشیں جاری رہیں گی، ہم ہر طرح کی شدت پسندی کے خاتمہ کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے صبر، برداشت اور مفاہمت کی تاریخ رقم کی ہے۔