ختم نبوت پوری امت مسلمہ کا متفقہ مسئلہ ہے ، پیر نور الحق قادری

ختم نبوت پر یقین نہ رکھنے والوں کو پہلے ہی غیر مسلم قرار دیا جاچکا ہے ،پوری امت مسلمہ عید میلاد النبی ﷺ منانے جارہی ہے ، حکومت نے رحمة اللعالمین کانفرنس منعقد کرے گی پہلے روز وزیراعظم دوسرے روز صدر مملکت صدارت کرینگے ، مصر، عراق، شام اور سعودی عرب سمیت بہت سے ممالک کے وفود اس میں شرکت کریں گے، وفاقی وزیر مذہبی امور کی پریس کانفرنس

جمعہ نومبر 21:08

ختم نبوت پوری امت مسلمہ کا متفقہ مسئلہ ہے ، پیر نور الحق قادری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2018ء) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ ختم نبوت پوری امت مسلمہ کا متفقہ مسئلہ ہے ، ختم نبوت پر یقین نہ رکھنے والوں کو پہلے ہی غیر مسلم قرار دیا جاچکا ہے ، پوری امت مسلمہ عید میلاد النبی ﷺ منانے جارہی ہے ، حکومت نے رحمة اللعالمین کانفرنس منعقد کرے گی پہلے روز صدارت وزیراعظم کرینگے ، دوسرے روز صدر مملکت صدارت کرینگے ، مصر، عراق، شام اور سعودی عرب سمیت بہت سے ممالک کے وفود اس میں شرکت کریں گے۔

اسلام آُباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مذہبی امور نے کہا کہ حکومت نبی پاکﷺ کے یوم ولادت کے سلسلے میں دو روزہ 'بین الاقوامی رحمتہ اللعالمین کانفرنس' منعقد کرے گیپوری امت مسلمہ عید میلاد النبی? منانے جارہی ہے، اگرچہ نبی? کے شایان شان تو کچھ ہو ہی نہیں سکتا لیکن ہم اپنی شایان شان کے مطابق یہ دن منانے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

'انہوں نے کہا 20 اور 21 نومبر کو کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد ہوگی، کانفرنس کا عنوان 'رحمتہ اللعالمین ختم نبوت' اور 'امت مسلمہ کی ذمہ داریاں' رکھا گیا ہے۔

کانفرنس کے پہلے روز وزیر اعظم عمران خان صدارت فرمائیں گے، دوسرے روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی صدارت کریں گے، سیرت النبی? پر لکھے گئے مقالات پر صدر مملکت انعامات دیں گے جبکہ مصر، عراق، شام اور سعودی عرب سمیت بہت سے ممالک کے وفود اس میں شرکت کریں گے۔پیر نورالحق قادری نے کہا کہ ختم نبوت پوری امت مسلمہ کا متفقہ مسئلہ ہے، جو ختم نبوت پر یقین نہیں رکھتے انہیں پہلے ہی غیر مسلم قرار دیا جاچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دسمبر کے اختتام پر 'بین المذاہب مکالمہ کانفرنس' منعقد کی جائے گی جس میں امام کعبہ اور پوپ کو بھی دعوت دی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ توہین انبیا روکنے کے لیے عالمی قانون بنانے کے لیے کچھ طویل جدوجہد کی ضرورت ہے، جبکہ مغرب میں کچھ لوگ توہین کو آزادء اظہار سے تعبیر کرتے ہیں انہیں سمجھانے کی کوشش ہے۔وزیر مذہبی امور نے کہا کہ توہین انبیا عالمی تصادم ہوا دے سکتی ہے تاہم پہلی بار ایک مغربی عدالت نے توہین انبیا کو آزادء اظہار کے خلاف قرار دیا ہے۔۔