ورلڈ کپ سے قبل ٹیم میں کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی جائیگی ، روی شاستری
موجودہ 15کھلاڑیوں کے ساتھ ہی ورلڈ کپ کھیلنے جائینگے ، تبدیلی کا وقت ختم ہوچکا ، بھارتی کوچ کا آسٹریلیا دورے پر روانگی سے قبل پریس کانفرنس
جمعہ 16 نومبر 2018 21:18
(جاری ہے)
دورہ آسٹریلیا پر روانہ ہونے سے قبل منعقدہ پریس کانفرنس میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ روی شاستری نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ سے پہلے اب انڈین ٹیم کو صرف 13 میچ مزید کھیلنے ہیں اس لئے ون ڈے ٹیم میں اب کوئی چھیڑ چھاڑ اور تبدیلی نہیں کی جائے گی اور بھارت موجودہ 15کھلاڑیوں کے ساتھ ہی ورلڈ کپ کھیلنے کے لئے برطانیہ جائے گا۔
روی شاستری کا کہنا تھا کہ ہم ان 15 کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع دیں گے جو عالمی کپ کیلئے جائیں گے، اب بھارتی ٹیم میں مزید تبدیلیاں نہیں ہوں گی کیونکہ تبدیلیوں کا وقت ختم ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اپنی توجہ ورلڈ کپ پر مرکوز کریں اور ٹیم کے طور پر کھیلیں ،ہم امید کرتے ہیں کہ چوٹوں کی زیادہ پریشانیاں نہیں ہوں گی جس کی وجہ سے ہمیں دیگر کھلاڑیوں کی جانب رخ کرنا پڑے۔شاستری نے کہا کہ ہمارے پاس اب زیادہ میچ نہیں بچے ہیں، ہمارے پاس صرف 13 میچ ہی ہیں ، اس لئے ہم ہر وقت بہترین ٹیم کو کھلانے کی کوشش کریں گے،۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں بال بال بچ گئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.