کوئٹہ ، سپریم کورٹ نے اینٹی کرپشن مقدمات میں وزراء اعلیٰ سے اجازت دینے کا اختیار معطل کردیا

جمعہ نومبر 21:30

کوئٹہ ، سپریم کورٹ نے اینٹی کرپشن مقدمات میں وزراء اعلیٰ سے اجازت دینے ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے اینٹی کرپشن مقدمات میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سمیت دیگرصوبوں کے وزراء اعلیٰ سے اجازت دینے کا اختیار معطل کر دیا عدالت نے اینٹی کرپشن رولز 6-5 اور 10 کو معطل کر دیا اور کہا کہ کسی بھی وزیراعلیٰ سے کرپشن مقدمات میں اجازت لینے کا اختیار غیر آئینی ہے اور سیاسی اجازت لینا تو فوجداری قوانین کی بنیادی روح سے ہی متصادم ہے ۔