لاہور : بجلی صارفین سے 25 ارب روپے کی ریکوری کے احکامات جاری

جمعہ 16 نومبر 2018 21:36

لاہور : بجلی صارفین سے 25 ارب روپے کی ریکوری کے احکامات جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2018ء) لیسکو چیف نے رواں مالی سال کے اختتام 30 جون 2019ء تک بجلی صارفین سے 25 ارب روپے کی ریکوری کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں جاری ہونے والے مراسلے میں لیسکو افسران کو یہ بھی ہدایات کی ہیں کہ لائن لاسز جن کی شرح 12 فیصد ہے جون 2019ء تک اسے کم کر کے 10 فیصد کی شرح پر لایا جائے۔ اس سلسلے میں صارفین کی اووربلنگ کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا جبکہ لیسکو کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لیسکو حکام دیئے گئے ریکوری ٹارگٹ کو گزشتہ چار سال کے دوران لیسکو صارفین کو دی جانے والی سبسڈی کی وصولی کو شامل کر کے 25 ارب روپے کے ہدف کو پورا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :