سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جامشورو ایل پی جی گیس پلانٹ بندش کیس کی سماعت

عدالت نے پلانٹ کے مالک اقبال زیڈ کو ڈیڑھ ارب8ہفتوں میں جمع کروانے کا حکم دے دیا

جمعہ نومبر 21:43

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جامشورو ایل پی جی گیس پلانٹ بندش کیس کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2018ء) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جامشورو میں ایل پی جی گیس پلانٹ بندش سے متعلق کیس کی سماعت پر عدالت نے پلانٹ کے مالک اقبال زیڈ کو ڈیڑھ ارب جمع کروانے کا حکم دے دیا ۔ فاضل چیف جسٹس نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ آٹھ ہفتوں میں تمام رقم جمع کروائی جائے۔ عوامی مفاد کے خلاف کوئی حکم جاری نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

کسی دور میں اقبال زیڈ کی چلتی تھی اب قانون کی حکمرانی ہے۔چیف جسٹس نے حکم دیا کہ پلانٹ چلانے سے پہلے ایس ایس جی سی کو رقم ادا کردی جائے۔ عوام کا مفاد اس میں ہے کہ اقبال زیڈ گھر بیچ کر بھی قرض ادا کرے پھر پلانٹ کھولنے کی اجازت دے دیتے ہیں۔ اقبال زیڈ نے عدالت سے استدعا کی کہ ہمیں وقت دیا جائے دو ماہ میں ادائیگی کر دیں گے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اقبال زیڈ نے چھ، چھ سال سے حکم امتناعی لے کر کروڑوں کما لیے ہیں۔