سندھ ہائی کورٹ نے ٹی 10لیگ پر پاکستانی شہروں کے نام استعمال کرنے پر پابندی عائد

کردی متنازع ٹی 10 لیگ اب پاکستان کے کسی شہرکا نام اپنے مفاد کے لئے استعمال نہیں کرسکتی، ہائی کورٹ کراچی، کراچینز، کنگز یا اس سے ملتے جلتے ناموں کے اشتہارات بھی جاری نہیں کیے جا سکتے،لیگ انتظامیہ کی جانب سیکراچی یا ملتے جلتے نام استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی

جمعہ 16 نومبر 2018 22:04

سندھ ہائی کورٹ نے ٹی 10لیگ پر پاکستانی شہروں کے نام استعمال کرنے پر پابندی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2018ء) متنازع ٹی 10 لیگ اب پاکستان کے کسی شہرکا نام اپنے مفاد کے لئے استعمال نہیں کرسکتی۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے نے ٹی 10 لیگ پر پاکستانی شہر وں کے نام استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی عدالتی فیصلے کے مطابق ٹی ٹین لیگ میں کراچی، کراچینز یا اس سے ملتے جلتے نام استعمال نہیں کیے جائیں گے عدالت کے مطابق کراچی، کراچینز، کنگز یا اس سے ملتے جلتے ناموں کے اشتہارات بھی جاری نہیں کیے جا سکتی.متنازع ٹی 10 لیگ انتظامیہ کی جانب سیکراچی یا ملتے جلتے نام استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہی. ماہرین نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پاکستانی کرکٹ کے مالی مفادات محفوظ ہوں گی.واضح رہے کہ ٹی 10 لیگ پہلے ہی کئی مشکلات کا شکار ہے، گذشتہ دونوں ٹی ٹین لیگ کے پہلے سیزن کا بڑا اسکینڈل سامنے آیا، جب آئی سی سی نے کرپشن کے الزامات پر سابق سری لنکن کرکٹر دلہارا لوکوہیٹگے کو معطل کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ آ ل رائو نڈر شعیب ملک نے بھی گذشتہ دونوں?ٹی 10 لیگ نہ کھیلنے کا اعلان کیا تھا، پاکستان کرکٹ بورڈ بھی متنازع لیگ پر تحفظات کا اظہار کر چکا ہے، جب کہ اس کے لیے فنڈنگ کا معاملہ بھی واضح نہیں۔۔