نجی کلینک نارووال میں خاتون نے عجیب الخلقت بچے کو جنم دیا

بعد میں ورثاء ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال میں غیر فطری بچے کو چھوڑ کر غائب ہوگئے

جمعہ 16 نومبر 2018 22:06

نجی کلینک نارووال میں خاتون نے عجیب الخلقت بچے کو جنم دیا
بدوملہی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2018ء) نجی کلینک نارووال میں خاتون نے عجیب الخلقت بچے کو جنم دیا۔ بعد میں ورثاء ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال میں غیر فطری بچے کو چھوڑ کر غائب ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق نجی کلینک نارووال میں دو روز قبل ایک خاتون کے ہاں عجیب الخلقت بچے کی پیدائش ہوئی۔ جسے دیکھ کر ڈلیوری کروانے والا عملہ ہوا س باختہ ہوگیا۔

جسے انہوںنے DHQہسپتال نارووال ریفر کردیا۔ بچے کو نرسری میں رکھ کر ورثاء فائل بنانے گئے اور پھر واپس نہ آئے۔

(جاری ہے)

انتظامیہ نے بتایا کہ ورثاء نے صرف فون نمبر دیاہے جوکہ مسلسل بند جار ہا ہے ۔چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر فاروق کے مطابق بچہ ابنارمل اور پیچیدہ بیماری میں مبتلا ہے۔ بچے کی زندگی کو بچانے کی پوری کوشش کی جارہی ہے۔ نو مولود بچے کے جسم پر کٹ لگنے کے نشانات موجود ہیں۔ بچے کے منہ کا سائز بڑا ہے اور 2دانت بھی موجود ہے۔ نومولود بچے کے بڑے اور سرخ ہونٹ ہیں۔ بچے آنکھیں نہیں بلکہ سرخ رنگ کے سوراخ ہیں۔ ایم ایس DHQہسپتال نارووال ڈاکٹر یونس کے مطابق ورثاء نے رابطہ نہ کیا تو ہم پولیس کو اطلاع کر دیں گے۔

متعلقہ عنوان :