پنجاب یونیورسٹی نے پانچ امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

جمعہ 16 نومبر 2018 22:08

لاہور۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) پنجاب یونیورسٹی نے محمد طاہر نذیر کوسپورٹس سائنس اینڈ فزیکل ایجوکیشن کے مضمون میں ان کے’’پاکستان میں مسابقتی تیراکوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے حیاتی میکانی تجزیہ----‘‘ کے موضوع پر، طاہرہ بتول کو ایجوکیشن کے مضمون میں ان کے’’ایفیکٹ آف فیڈ بیک آن سٹوڈنٹس انگیجمنٹ اینڈ اچیومنٹ ان میتھیمیٹکس ان سیکنڈری سکولز‘‘کے موضوع پر،حافظ محمد فاروق عبداللہ کو اسلامک سٹڈیز کے مضمون میں ان کے’’تصور عصمت انبیا ء اور مذاہب ثلاثہ ، تقابلی مطالعہ‘‘کے موضوع پر، مرید حسین کو مالیکیولر بائیولوجی کے مضمون میں ان کے --’’پاکستانی آبادی میں ذہنی معذوری کی سالماتی اور جینیاتی وجوہات--‘‘اورعائشہ جبیں کو اسلامک سٹڈیز کے مضمون میں ان کے --’’مصر میں جدید تفسیری رجحانا ت (تفسیر مفتی محمد عبدہ کا اختصاصی مطالعہ)--‘‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :