سپریم کورٹ کا کٹاس راج مندر کے تالاب کو پانی سے بھرنے کا حکم

جمعہ نومبر 22:51

سپریم کورٹ کا کٹاس راج مندر کے تالاب کو پانی سے بھرنے کا حکم
لاہور۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2018ء) سپریم کورٹ نے خشک کیے گئے کٹاس راج مندر کے تالاب کو پانی سے بھرنے کا حکم دیدیا ۔ جمعہ کے روز چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سیمنٹ فیکٹریوں کی جانب سے کٹاس راج تالاب کے پانی کے استعمال پر از خودکیس کی سماعت سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہوئی ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے کہا کہ ڈی سی چکوال آگاہ کریں کہ سیمنٹ فیکٹریوں نے اتنا پانی کہاں سے حاصل کیا۔عدالت نے خشک کئے گئے کٹاس راج مندر کے تالاب کو پانی سے بھرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پانی ٹینکروں سے لے جانا پڑے لے جا کر تالاب بھرا جائے۔عدالت نے سیمنٹ فیکٹریوں میں استعمال ہونے والے پانی کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی۔