Live Updates

یوٹرن لینے والے کو لیڈر تسلیم کرنا تو کیا لوگ ہاتھ ملانا پسند نہیں کرتے‘سید حسن مرتضی

ہمارے معاشرے میں یوٹرن لینے والے کو لوگ ایسے القابات دیتے ہیں جو بیان بھی نہیں ہوسکتے‘ترجمان پیپلزپارٹی پنجاب

جمعہ 16 نومبر 2018 23:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) ترجمان پیپلزپارٹی پنجاب سید حسن مرتضی نے وزیراعظم کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یوٹرن لینے والے کو لیڈر تسلیم کرنا تو کیا لوگ ہاتھ ملانا پسند نہیں کرتے،ہمارے معاشرے میں یوٹرن لینے والے کو لوگ ایسے القابات دیتے ہیں جو یہاں بیان بھی نہیں ہوسکتے۔ا نہوںنے کہاکہ اخلاقیات میں سب سے کمتر انہیں جانا جاتا ہے جو اپنی زبان پر قائم نہیں رہتے،عمران خان نیازی نہیں نازی ہے اس لئے اس کے پاس مثال بھی ہٹلر کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ قوم دیکھ لے کہ قائد اعظم، بھٹو اور بینظیر شہید کے ملک پر کس بزدل کو مسلط کر دیا گیا ہے،بداخلاقی اور گالم گلوچ کی سیاست کے بعد اب عمران خان قوم کو زوال کی طرف دھکیل رہا ہے۔اس نازی، بدزبان اور یوٹرن خان کا قوم جلد خود ہی گھیرائو کرے گی۔ا نہوںنے کہاکہ پہلے بھی کہا تھا اب بھی کہتا ہوں کہ پہلے سو دن مکمل ہوتے ہی نازی کی الٹی گنتی شروع ہوگی،یوٹرن ہوں چاہے رائونڈ ابائوٹ اب نازی کو کچھ بھی قوم کے غضب سے بچا نہیں سکتا۔لوگ وعدوں پر عمل چاہتے ہیں اس لئے نازی کا ہر موڑ پر پیچھا کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات