ْآئی جی پنجاب نے 25ڈی ایس پیز اور ایک اے ایس پی کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے

جمعہ نومبر 23:15

ْآئی جی پنجاب نے 25ڈی ایس پیز اور ایک اے ایس پی کے تقرر و تبادلوں کے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2018ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی نے 25ڈی ایس پیز اور ایک اے ایس پی کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق اے ایس پی آمنہ بیگ کو ایس ڈی پی او وارث خان راولپنڈی ،حمد اقبال کوایس ڈی پی او مظفر آباد ، جاوید طاہر مجید کو ایس ڈی پی او حرم گیٹ ملتان ،شبیر احمد کوایس ڈی پی او سانگلہ ننکانہ صاحب ،عظمت حیات کوایس ڈی پی او بڑا گھر ننکانہ صاحب ،وقار الحق کوایس ڈی پی او نولکھا لاہور ،عاطف معراج کو ایس ڈی پی او پتوکی قصور ، نعمان عاشر کوڈی ایس پی موبائلز کینٹ لاہور ، فرخ سہیل سندھو کوڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم خوشاب ،حیدر حسین کوایس ڈی پی او صدر بہاولنگر کی خالی آسامی پر ،غضنفر عباس کوایس ڈی پی او صدر مظفر گڑھ ، محمد جہانگیر کوڈی ایس پی ون اسپیشل پروٹیکشن یونٹ لاہور ،خالد محمود کو ڈی ایس پی VIII اسپیشل پروٹیکشن یونٹ لاہور،محمد عرفان الحق کوسلہریا ایس ڈی پی او صدر سیالکوٹ ،اطہر علی کوایس ڈی پی او کینٹ گوجرانوالہ ، طاہر مجید خان کوڈی ایس پی انوسٹی گیشن ون گوجرانوالہ ، حافظ محمد امتیاز احمد کوایس ڈی پی او سٹی گجرات ، احسان اللہ خان کوایس ڈی پی او مناواں لاہور ، نذر عباس کوڈی ایس پی غازی کمپنی لاہور ، شمس الحق کوڈی ایس پی انٹیلی جنس لاہور کی خالی آسامی پر،محمد اسلم کوایس ڈی پی او سمن آباد لاہور ، ریاض الحق کوڈی ایس پی سکیورٹی ٹیررازم پریوینشن لاہور ، محمد ندیم طارق کوایس ڈی پی او صدر شیخوپورہ ، ڈی ایس پی عالم شیر جاوید کی خدمات ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ کے سپرد،ڈی ایس پی ٹیپو کمپنی ناصر ضیا گھمن کو ڈی ایس پی سکیورٹی سنٹرل پولیس آفس کا اضافی چارج سونپتے ہوئے ایس ڈی پی او فیروزوالہ شیخوپورہ محمد کامران زمان کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی ۔