خالی آسامیوں پر میرٹ اور اہلیت کے مطابق بھرتیوں کی پالیسی وضع کرلی گئی ہے،

منظوری کیلئے کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے گی،وزیراعلیٰ جام کمال

جمعہ نومبر 23:15

خالی آسامیوں پر میرٹ اور اہلیت کے مطابق بھرتیوں کی پالیسی وضع کرلی ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2018ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ خالی اسامیوں پر میرٹ اور اہلیت کے مطابق بھرتیوں کی پالیسی وضح کرلی گئی ہے جسے منظوری کے لئے کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ بلوچستان کے نوجوان مطمئن رہیں، بھرتی کے عمل میں کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دی جائے گی گذشتہ دور حکومت میں محکمہ تعلیم میں این ٹی ایس کے ذریعہ کی جانے والی بھرتیوں میں ہونے والی ناانصافیوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور میرٹ پر آنے والے امیدواروں کی دادرسی کی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ تعلیم میں این ٹی ایس کے تحت منعقدہ ٹیسٹ میں میرٹ پر آنے والے ان امیدواروں کے نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہیں میرٹ کے باوجود بھرتی نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعلیٰ نے نمائندہ وفد کے موقف کو توجہ سے سنا جس نے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا کہ گذشتہ دور حکومت میں صوبے کے تمام اضلاع میں محکمہ تعلیم کی خالی آسامیوں پر این ٹی ایس کے ٹیسٹ میں میرٹ پر آنے والے 332امیدواروں کو نظر انداز کرتے ہوئے دیگر امیدواروں کو بھرتی کیا گیا جس سے ان کی حق تلفی ہوئی اور انصاف کے حصول کے لئے امیدوار وں کو مجبوراً ہڑتالی کیمپ لگانا پڑا، وزیراعلیٰ نے یقین دلایا کہ معاملہ کا جائزہ لے کر اسے حل کیا جائے گا۔