روس کی ندیزاد نے انٹرنیشنل جونیئر ٹینس چیمپیئن شپ ٹو میں خواتین سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

جمعہ 16 نومبر 2018 23:28

روس کی ندیزاد نے انٹرنیشنل جونیئر ٹینس چیمپیئن شپ ٹو میں خواتین سنگلز ..
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) روس کی ندیزاد نے انٹرنیشنل جونیئر ٹینس چیمپیئن شپ ٹو میں خواتین سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا جبکہ گرلز ڈبلز کا ٹائٹل روس کی ندیزادہ اور ترکی کی مینا نے جیت لیا، بوائز سنگلز کے فائنل میں پاکستان کے حذیفہ عبدالرحمن اوربلغاریہ کے ایون پینو کے درمیان (آج ) ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔

پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں کھیلے گئے خواتین سنگلز کے فائنل میں روس کی ندیزاد نے ترکی کی مینا کو شکست دی جبکہ خواتین ڈبلز کے فائنل روس کی ندیزادہ اور ترکی کی مینا نے ایران کی سفی اور جرمنی کی سارہ یگن کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا، واضح رہے کہ گرلز سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میں ترکی کی مینا نے چین کی ییونڈن یو کو 6-1 اور 6-3 سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں روس کی ندییزادہ نے ایران کی سفی کو 6-3 اور 6-2 سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا، گرلز ڈبلز کے پہلے سیمی فائنل میں ایران کی سفی اور جرمنی کی سارہ یگن نے ایران کی سونیا عمری اور دریا کو 6-2 اور 6-1 سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں روس کی ندیزادہ اور ترکی کی مینا نے پاکستان کی زوہا عاصم اور چین کی یوینڈن یو کو 6-2 اور 6-1 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا ئی۔

(جاری ہے)

چیمپیئن شپ میں بوائز سنگلز کا فائنل آج ہفتہ کو کھیلا جائے گا