وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا اولیمپئن رضوان منیر بھٹہ کی وفات پر اظہارافسوس

جمعہ 16 نومبر 2018 23:28

وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا اولیمپئن رضوان منیر بھٹہ کی وفات پر ..
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے اولیمپئن رضوان منیر بھٹہ کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ، واضح رہے کہ رضوان منیر بھٹہ 1988ء میں اولمپک اور چیمپیئنز ٹرافی جبکہ 1989 ئ میں عالمی جونیئرکپ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔