حامد فاروق درانی بحیثیت چیئرمین خیبر پختونخوا سروس ٹریبونل تعینات

جمعہ 16 نومبر 2018 23:30

پشاور۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) خیبر پختونخوا سروس ٹریبیونل ایکٹ1974کے شق(2)(b)3-کے تحت حکومت خیبر پختونخوا نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی مشاورت سے فوری طور پر عوامی مفاد میں جسٹس (ریٹائرڈ) حامد فاروق درانی کو عرصہ تین سال کیلئے بحیثیت چیئرمین خیبر پختونخوا سروس ٹریبیونل پشاور تعینات کردیا ہے جبکہ وہ مذکورہ عرصہ مکمل کرنے کے بعد دوبارہ تعیناتی کیلئے اہل نہیں ہونگے ۔

(جاری ہے)

انکی تعیناتی کے قواعد و ضوابط محکمہ خزانہ کی مشاورت سے بعد میں طے کئے جائینگے۔ اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کیا گیا۔