Live Updates

غلط بیانی کرنے پر وزیر اطلاعات فواد چودھری کیخلاف ایکشن لیا جائے، مولا بخش چانڈیو کا مطالبہ

فواد چودھری نے چیئرمین سینیٹ اور ایوان کیلئے جو کچھ کہا وہ ناقابل قبول ہے، رہنماء پیپلز پارٹی

جمعہ 16 نومبر 2018 23:33

غلط بیانی کرنے پر وزیر اطلاعات فواد چودھری کیخلاف ایکشن لیا جائے، مولا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چودھری فواد حسین نے غلط بیانی کی ہے جس پر ان کیخلاف ایکشن لیا جائے۔سینیٹ اجلاس کے دوران رہنماء پیپلز پارٹی مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین یا پھر وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان میں سے کسی ایک نے غلط بیانی کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وہ غلط بیانی کرنے والے وزیر کے خلاف کارروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز چودھری فواد حسین نے وزیراعظم سے وہ بات منسوب کی جس کی آج علی محمد خان نے تردید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فواد چودھری نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اس ایوان کیلئے جو کچھ کہا وہ ناقابل قبول ہے۔انہوں نے علی محمد خان کے بیان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اچھا ہوا وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور نے بتادیا کہ وزیراعظم نے ایسا کچھ نہیں کہا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات