چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت کی جانب سے فلائٹ

میں تاخیر پر ہوائی اڈے پر عملے کے ساتھ نازیبا سلوک کا نوٹس

جمعہ 16 نومبر 2018 23:35

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت کی جانب سے فلائٹ
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت فدا حسین کی جانب سے فلائٹ میںتاخیر پرہوائی اڈے پر عملے کے ساتھ نازیبا سلوک کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ وزیر اور اسلام آباد ایئر پورٹ کے انچارج کو آج لاہور رجسٹری میں طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سپریم کورٹ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے یہ نوٹس ذرائع ابلاغ کی ان رپورٹس پر لیا جس میں کہا گیاہے کہ خراب موسم کے باعث فلائٹ میں تاخیر کے سبب وزیر سیاحت نے انچارج ایئر پورٹ کے ساتھ نہ صرف دھکم پیل کی بلکہ نازیبا الفاظ بھی استعمال کئے ہیں۔

چیف جسٹس نے گلگت بلتستان کے وزیر کی جانب سے اس بد سلوکی کا نوٹس لیتے ہوئے انہیںاور انچارج ایئر پورٹ کو ذاتی حثیت میں لاہورطلب کرلیا ہے جہاں آج کیس کی سماعت کی جائے گی ۔