پاکستان کے نامور اور سینئر اداکار انتقال کر گئے

muhammad ali محمد علی جمعہ 16 نومبر 2018 22:05

پاکستان کے نامور اور سینئر اداکار انتقال کر گئے
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2018ء) پاکستان کے نامور اور سینئر اداکار انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق نامور اداکار و ٹی وی ڈائریکٹر الطاف سومرو حیدرآباد میں انتقال کرگئے ہیں۔

(جاری ہے)

الطاف سومرو ملک اور سندھ کے نامور اداکار تصور کیے جاتے تھے۔ انکی وفات پر سندھ فنکار ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے تین دن سوگ کا اعلان کیا گیا۔ جبکہ پاکستان کی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے نامور فنکاروں کی جانب سے الطاف سومرو کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :