دوہری شہریت کے معاملے پر ایک اور سابق رکن اسمبلی نااہل قرار

بلوچستان سے تعلق رکھنےوالے عبد الرؤف اومان کے شہری نکلے، پاکستانی شہریت سے بھی محروم ہوگئے

muhammad ali محمد علی جمعہ نومبر 22:08

دوہری شہریت کے معاملے پر ایک اور سابق رکن اسمبلی نااہل قرار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2018ء) دوہری شہریت کے معاملے پر ایک اور سابق رکن اسمبلی نااہل قرار ، بلوچستان سے تعلق رکھنےوالے عبد الرؤف اومان کے شہری نکلے، پاکستانی شہریت سے بھی محروم ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے بلوچستان کے حلقہ پی بی 47 کیچ سے سابق رکن اسمبلی عبد الرؤف کی نااہلی کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ عدالت نے الیکشن ٹریبونل اور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا۔

عدالت کے فیصلے کے بعد عبد الرؤف وہ ضمنی الیکشن بھی نہیں لڑسکتے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بینچ نے جمعہ کت وز نظر ثانی اپیل پر سماعت کی۔ اس دوران عبد الرؤف کے وکیل کامران مرتضیٰ نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کو اومان کی شہریت ترک کرنے کا سرٹیفیکیٹ پیش نہ کرنے پر نااہل کیا گیا۔ جواب میں چیف جسٹس نے کہا کہ اومان کی رائل ڈگری جاری ہونے کے بعد شہریت ترک ہوسکتی ہے۔ جبکہ وہ اومان کی شہریت کے بعد پاکستانی شہری بھی نہیں رہے تھے۔ بلکہ شاید غیر ریاستی شہری تھے۔ واضح رہے کہ عام انتخاب کے موقع پر پی بی 47 کیچ سے بی اے پی کے عبد الرؤف رند 11942 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔ تاہم بعد ازاں انہیں دوہری شہریت کے معاملے پر نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔