پی ایف اے کی مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی، 4فوڈ پوائنٹس سر بمہر

جمعہ 16 نومبر 2018 23:40

پی ایف اے کی مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی، 4فوڈ ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر ) محمد عثمان کی ہدایت پرفوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی اور گردونواح میںمضر صحت اشیاء فروخت کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 4فوڈ پوائنٹس سر بمہر کر دیے ہیں جبکہ متعدد فوڈ پوائنٹس کو سابقہ دی گئی ہدایات پر عمل نہ کر نے اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر79,500کے جرمانے عائد کیے گئے ۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں مضرصحت غذا تلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی میںچیکنگ کے دوران مٹھائی کی تیاری میں کھلے رنگوں،کیمیکلز کے استعمال،حشرات زدہ مٹھائیوںکی فروخت ،چوہوں کے فضلہ جات کی موجودگی،ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی ،گندے،بدبودار ماحول کی بناء پر مدینہ بیکری اور چکوال میں رحمت بیکرز پروڈکشن یونٹ کو سیل کر دیا۔

(جاری ہے)

راولپنڈی میں ہی ٹیموں نے کارروائیوں کے دوران سابقہ دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے،غلط لیبلنگ ،مس برانڈنگ، اشیائے خورونوش کی زمین پر موجودگی، صفائی کے ناقص انتظامات پرانمول فوڈز اور کے کے فوڈز کوسر بمہر کیا۔علاوہ ازیںراولپنڈی اور جہلم میں چیکنگ کر تے ہو ئے متعدد فوڈ پوائنٹس کو مضر صحت اشیاء کی فروخت ، ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی، فوڈ لائسنس نہ ہو نے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر36,000کے جرمانے عائد کیے گئے۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے اٹک اور چکوال میںمتعدد فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر 43,500کے جرمانے عائد کیے ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈویژن بھرمیں کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میںمضر صحت خوراک اور دیگر اشیاء تلف کیں۔ڈویژن بھر میں کی گئی کارروائیوں کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس ، ہوٹلز ، سویٹس اینڈ بیکرز،پروڈکشن یونٹس،کر یانہ سٹورز اور پان شاپس کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :