تیسری تھل جیپ ریلی کاآغاز ہو گیا

جمعہ 16 نومبر 2018 23:40

تیسری تھل جیپ ریلی کاآغاز ہو گیا
ملتان۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) موٹر کارریس کے بڑے مقابلے تیسری تین روزہ تھل جیپ ریلی کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ضلع مظفرگڑھ اور لیہ کے اضلاع میں تیار کئے گئے 180کلومیٹر طویل ٹریک کے ’’ مڈ ایونٹ‘‘لیہ کے علاقہ چوبارہ کے قریب ریس میں شریک ہونے والی گاڑیوں کی ٹیکنیکل انسپکشن کرکے ان کو نمبرزالاٹ کیے گئے ۔بعدازاں وہیںکوالیفائنگ رائونڈ کے مقابلے بھی ہوئے۔

اس موقع پر علاقہ کے عوام کی بڑی تعداد نے رنگ بر نگی اور فراٹے بھرتی ہوئی مختلف اقسام کی گاڑیوں کے مقابلے کوبڑی دلچسپی سے دیکھا ۔کوالیفائنگ رائونڈ کے مقوع پر معروف ریسر رونی پٹیل گاڑی کی خرابی کی وجہ سے اس میں شریک نہ ہوسکے تاہم ان کی ’’ لائف پارٹنر‘‘ روشنا پٹیل نے کوالیفائنگ رائونڈ میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب (ٹی ڈی سی پی)کے منیجنگ ڈائریکٹر احمر ملک اور جنرل منیجر اسجد غنی نے ٹی ڈی سی پی کے دیگر اعلی حکام کے ہمراہ ٹریک کا دورہ ،گاڑیوں کی ٹیکنیکل ایگزامینیشن اورکوالیفائنگ رائونڈ کومانیٹر کیا تاہم ان کی گاڑی کا ریڈی ایٹر بھی صحرائی علاقہ میں پھٹ گیا جن کوبعد ازاں دوسری گاڑی کے ذریعے واپس لایاگیا۔

شیڈول کے مطابق 17نومبر کو ریس کے پہلے مرحلے یمں سٹاک گاڑیوں اورخواتین ریسرز کی گاڑیوں کے مقابلے ہوں گے جبکہ پری پریڈ گاڑیوں کی ریس 18نومبر کو ہوگی جس میں کارریس کے نامور کھلاڑی حصہ لیں گے۔

متعلقہ عنوان :