بابا گرونانک کے 549جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے سکھ یاتری 21نومبر کو لاہور پہنچیں گے

جمعہ نومبر 23:44

بابا گرونانک کے 549جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے سکھ یاتری 21نومبر ..
لاہور۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2018ء) بابا گرونانک کے 549جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے سکھ یاتری 21نومبر کو لاہور پہنچیں گے ،ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی زیر صدارت اس سلسلہ میں تیاریوں کا جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں پولیس، ریسکیو، اسسٹنٹ کمشنر ز، ایم سی ایل، لیسکو، واپڈا،سول ڈیفنس سمیت دیگر الائیڈ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کے قیام، ٹرانسپورٹ،سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیاگیا۔ڈی سی لاہور نے سول ایوی ایشن کو ائیر پورٹ پر سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کیلئے سپیشل کائونٹر بنانے کی ہدایت کی ہے۔ڈی سی لاہور نے محکمہ پولیس کو سکھ یاتریوں کے قافلے سمیت متعلقہ اطراف میں سخت سیکیورٹی کی یقین دہانی کروانے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایم سی ایل کا عملہ متعلقہ روٹس پر تجاوزات ختم کروا کر رپورٹ کرے اورلاہور میں سکھ یاتریوں کی رہائش کے بہترین انتظامات کرے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ سکھ یاتریوں کیلئے دی جانے والی گاڑیوں کے مینٹینس سرٹیفکیٹس جاری کرے اور اس کے بعد اس کو ٹرانسپورٹ کا حصہ بنائے۔انہوں نے کہا کہ واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی کا عملہ صفائی ستھرائی اور سیوریج کے مسائل کا فور ی حل کرے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت سکھ یاتریوں کیلئے سپیشل ہیلتھ کائونٹرز قائم کرے۔ڈی سی لاہور نے تمام الائیڈ محکموں کو انتظامی امور میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ کام میں غفلت دکھانے والے افسران و ملازمین کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا کہ سکھ یاتری تقریبات میں شرکت کیلئے 21نومبر کو لاہور پہنچیں گے ۔

متعلقہ عنوان :