گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں ’’علاقائی سیاست اور پاک روس تعلقات ‘‘پر لیکچر کا انعقاد

جمعہ 16 نومبر 2018 23:54

لاہور۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) روسی سفیر الیگزی یوری وچ نے کہا ہے کہ پاکستانی اور روسی فوجیں دہشت گردی کے خلاف مہارت کو بہتر بنانے کے لیے مشترکہ مشقیں بھی کر رہی ہیں۔یہ بات انہوںنے گزشتہ روزیہاں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں ’’علاقائی سیاست اور پاک روس تعلقات ‘‘پرمنعقدہ لیکچر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

قائدِ اعظم پولیٹیکل سائنس سوسائٹی کے زیرِ اہتمام منعقدہ اس لیکچر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ اورشعبہ سیاسیات کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر خالد منظور بٹ نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر الیگزی یوری وچ نے طلباء کو روس کی جانب سے پاکستان کے مختلف شعبوں میں معاشی اورتکنیکی تعاون کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈکٹر حسن امیر شاہ نے الیگزی یوری وچ پر ذور دیا کہ وہ دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں میں مضبوط تحقیقی اور تدریسی روابط قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :