عثمان بزدار کا وزیراعلیٰ بننے کے بعد ڈیرہ غازی خان کاپہلا دورہ،اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا ا علان

لاہور اور ملتان کی طرح ڈیرہ غازی خان میں بھی کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ قائم کیا جائے گا،ماڈل مویشی منڈی بنائی جائے گی‘15 سمال ڈیم ،حفاظتی بندبنانے کا اعلان ،نئے لینڈ ریکارڈ سینٹر ،وویمن ایمپلائمنٹ سینٹر اور سویٹ ہوم بھی بنائے جائیں گے

جمعہ نومبر 23:57

عثمان بزدار کا وزیراعلیٰ بننے کے بعد ڈیرہ غازی خان کاپہلا دورہ،اربوں ..
لاہور۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2018ء) ڈیرہ غازی خان کے لئے ٹیکنیکل یونیورسٹی ،کالج ،سکول سمیت اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کردیا گیا۔سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ، واسا، سمال ڈیم ،سپر ، ماڈل کیٹل منڈی بھی بنائی جائے گی- وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار وزرات اعلی کا حلف اٹھانے کے بعد پہلی مرتبہ ڈیرہ غازی خان کے دورے پر پہنچ گئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈی جی خان آمد کے فور اً بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں دو موبائل ہیلتھ یونٹس اورتین ایمبولینسز کا افتتاح کیا اور نئے بلاک کا دورہ بھی کیا۔ وزیراعلیٰ نے نئے بلاک کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا ۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایاگیا کہ ڈی ایچ کیو میں 62کروڑ روپے کی لاگت سے 400بیڈز پرمشتمل نئے بلاک کی تعمیر کا منصوبہ جلدمکمل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

نئے بلاک کا پہلا فلور رواں ماہ میں اور30جون تک تین فلورفنکشنل ہوجائیںگے۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کارڈیالوجی،نفرالوجی،گائنی سمیت دیگر وارڈز قائم کیے جائیںگے۔آئی سی یو کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور،ملتان،راولپنڈی اوروزیرآباد کی طرز پر ڈیرہ غازی خان میں بھی کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ قائم کریںگے۔

خواتین کیلئے خصوصی میٹرنٹی ایمبولینس سروس کا آغاز کیا جا رہاہے ۔ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے 26وویمن میڈیکل افسر ڈیوٹی جوائن کرچکی ہے ۔غازی میڈیکل کالج میں قبائلی علاقوں کے طلبہ کا کوٹہ بڑھایا جارہاہے اور اگلے تعلیمی سال میں وہ اس سے مستفید ہوسکیں گی- ڈیرہ غازی خان کے 1لاکھ93ہزار خاندانوں کو اسی سال انصاف صحت کارڈ فراہم کئے جائیں گی-بعدازاں وزیراعلی سردار عثمان احمد خان بزدار نے سرکٹ ہائوس میں ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ، بار ایسوسی ایشن ،پاکستان تحریک ا نصاف ، چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں ، بلدیاتی نمائندوں ، تاجر برادری ،مقامی معززین اور عمائدین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں3سٹیٹ آف دی آرٹ یونیورسٹیاں قائم کریں گے جن میں سے ایک یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں قائم ہوگی -انہوںنے ڈیرہ غازی خان کے ٹیکنیکل کالج کو ٹیکینکل یونیورسٹی بنانے، پوسٹ گریجوایٹ کالج کی بحالی کا اعلان کیا- وزیراعلیٰ نے کہاکہ غازی یونیورسٹی کے نئے کیمپس کی تعمیر کے لئے 1ارب 70کروڑ روپے کے فنڈ فراہم کئے جا رہے ہیں-علاقے کے 12کالجز کو طلبہ کی آمد ورفت کے لئے بسیں دی جائیں گی -بچیوں کے لئے مختلف علاقوں میں پرائمری سکول بنائے جائیں گے -10سکولو ںمیں پلے گرائونڈ اور دیگر ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی -وزیراعلیٰ نے کہاکہ ڈیرہ غازی خان کے ہاکی سٹیڈیم میں 5کروڑ روپے کی لاگت سے آسٹرو ٹرف بچھایا جائے گا-کرکٹ سٹیڈیم اپ گریڈ کریں گے اور نوجوانوں کے لئے پی سی بی کے تعاون سے ٹریننگ اکیڈمی بھی بنائیں گے -فیملز کے لئے آفیسرز کلب میں کمیونٹی سنٹر قائم کیاجائے گا-حکومت پنجاب نے کوہ سلمان کو اپنے سیاحتی پروگرام میں شامل کر لیا ہی- عثمان بزدار نے کہاکہ لاہو رکی طرح صفائی کے لئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی او رواسا کا ادارہ بھی قائم کیاجائے گا-سالڈ ویسٹ کمپنی کے لئے 26کروڑ روپے فراہم کئے جا رہے ہیںاورعوام کے مسائل حل کرنے کے لئے ڈیرہ غازی خان میونسپل کارپوریشن کو بیل آئوٹ پیکیج دیا جائے گا-غیر فعال واٹر سپلائی سکیموں کو ا یک سال کے اندر اندر بحال کر دیاجائے گا-فورٹ منرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا دائرہ کار قبائلی علاقے تک وسیع کیاجائے گااور ٹرائیبل ایریا ڈویلپمنٹ اتھارٹی قائم کرنے کا بھی جائزہ لیاجائے گا ، جبکہ ڈیرہ غازی خان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو بھی ازسرنو فعال کیاجائے گا-انہوںنے کہاکہ لاہور کی طرز پر ڈیرہ غازی خان کی مانکا کینال کی بیوٹی فیکشن ، صفائی ، تجاوزات کا خاتمہ ،کناروں پر شجرکاری ،بنچ ،کلچرل آرٹ او رلائٹینگ بھی کی جائے گی، وزیراعلیٰ نے کہاکہ رودکوہی اور بارشی پانی محفوظ کرنے کے لئے 13مقامات پر آب ذخائر /سمال ڈیم بنائے جائیں گے - املاک کو سیلاب کی تباہ کاریوں کوبچانے کے لئے 5چھوٹے بند/سپر بھی بنائے جا رہے ہیں-بلوچستان کے ساتھ مواصلاتی رابطے بہتر بنانے کے لئے سٹیل برج کا منصوبہ اسی سال مکمل کیاجائے گا-عوام کی سہولت کے لئے موبائل ، لائیوسٹاک ڈسپنسری یونٹ فراہم کریں گے اور 20کروڑ روپے کی لاگت سے ماڈل کیٹل منڈی بھی بنائی جائے گی-پاکستان بیت المال کے تعاون سے ڈیرہ غازی خان میں وویمن ایمپلائیمنٹ سنیٹر اور سویٹ ہوم بنیں گے -غیر ملکی پروازوں کے آغاز کے لئے ڈیرہ غازی خان ائیر پورٹ کو توسیع دی جائے گی- حکومت پنجاب اس منصوبے کے لئے واٹر سپلائی وغیرہ کی سپلائی کے لئے 10کروڑ روپے کا بجٹ دے گی-ڈیرہ غازی خان میں بھی پرائم منسٹر ہائوسنگ پراجیکٹ اپنا گھر سکیم لانچ کی جارہی ہے -انہوںنے کہا کہ عوام کی سہولت کے لئے کوٹ چھٹہ ، واہوا، تونسہ اور ٹرائبل ایریا کے لئے لینڈ ریکارڈ سینٹرز بھی قائم کئے جا رہے ہیں-وزیراعلیٰ نے کہاکہ ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردی کے سدباب کے لئے 30کروڑروپے کی لاگت سے سی ٹی ڈی ریجنل آفس کا قیام خوش آئند ہی- ڈیرہ غازی خان میں سپیشل اکنامک زون قائم کرنے کا جائزہ لیا جائے گا اور شہر خموشاں اتھارٹی کے تحت کوٹلہ سکھانی، غربی میں 190کنال پر 19کروڑ روپے کی لاگت سے ماڈل قبرستان جلد تعمیر کیاجائے گا-عدالتوں میں سائلین کے بیٹھنے کے لئے لیٹی گیشن شیڈ بنائے جائیں گی- وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے تبدیلی اور نئے پاکستان کا جو خواب دیکھا ہے اس کی عملی تعبیر پیش کروں گا- ماضی میں وسائل کا رخ دوسری طرف موڑ دیا گیااور جنوبی پنجاب کے اضلاع پسماندگی کا شکار ہو کر بنیادی سہولتوں سے بھی محروم ہیں ،ان محرومیوں کا میں خود شاہد ہوں کہ میرا اور میرے آبائو اجداد کا تعلق اسی دھرتی سے ہی-انہو ںنے کہاکہ ہماری محرومیوں کے دن ختم ہونے والے ہیں جنوبی پنجاب کے تمام علاقوں میں انہی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے اور ڈیرہ صحیح معنوں میں’’ پھلاںدا سہرا‘‘ بنے گا-انہوںنے کہاکہ میں پنجاب کے ہر ضلع ، ہر تحصیل اور ہر شہر میں جائوں گا -لوگوں اور عوامی نمائندگان سے ملوں گا اور ان کے مسائل حل کروں گا -وزیراعلیٰ نے کہاکہ میں ترقیاتی پروگرامو ں کی ذاتی طو رپر نگرانی کروں گا ا ور ہر ماہ دورہ کر کے ا ن کا جائزہ لو ںگا -وزیراعلیٰ نے کہاکہ وزارت اعلیٰ کا منصوبہ میرے اور عوام کے درمیان حائل نہیں ہوسکتا-دوستو ںسے ملاقات میں تاخیر ضرور ہوئی لیکن اب یہ راستے مسلسل بحال رہیں گے پنجاب کے ہر شہری کے لئے میرے دروازے کھلے ہیں اور ہمیشہ کھلے رہیں گی-وزیراعلیٰ کو سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے ڈی ایچ کیو نئے بلاک کی تعمیر کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی-اس موقع پر متعلقہ حکام بھی موجود تھی-