Live Updates

کرپشن نے ملکی معیشت کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے، بدعنوان عناصر کا بلاتفریق احتساب اور ان کے خلاف کارروائیاں ہونی چاہیئں

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر کی نجی ٹی وی چینل سی بات چیت

ہفتہ 17 نومبر 2018 01:10

کرپشن نے ملکی معیشت کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے، بدعنوان عناصر کا ..
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ کرپشن نے ملکی معیشت کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے، بدعنوان عناصر کا بلاتفریق احتساب اور ان کے خلاف کارروائیاں ہونی چاہیئں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدعنوان عناصر کے خلاف احتساب کے عمل کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے بھاری عوامی مینڈیٹ حاصل کیا ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے برطانیہ اور متحدہ عرب امارات میں منی لانڈرنگ کے مقدمات کی تحقیقات کی ہیں اور منی لانڈرنگ میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سنجیدگی اور منصوبہ بندی کے تحت قومی مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات