پاکستان اور چین کے درمیان بس سروس نے اپنا پہلا سفر مکمل کر لیا

ہفتہ 17 نومبر 2018 01:40

بیجنگ/اسلام آباد ۔ 14 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) پاکستان اور چین کے درمیان بس سروس نے اپنا پہلا سفر مکمل کرلیا ہے، یہ بس سروس دونوں ممالک کے درمیان رابطوں کے فروغ کے لئے شروع کی گئی ہے۔ بس سروس نے اپناپہلا سفر لاہور سے شروع کیا اور اس کی منزل چین کے صوبہ سنکیانگ کا شہر کاشغر تھی۔ بس سروس پاکستان ٹوررازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن نے نجی ٹرانسپورٹ شجاع ایکسپریس کے تعاون سے شروع کی ہے۔

(جاری ہے)

بس سروس ہفتہ میں چار دن ہفتے سے جمعرات تک چلائی جائے گی۔ شجاع ایکسپریس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد عامر نے بتایاکہ لاہور سے کاشغر کاسفر 36 گھنٹے میں پورا ہوتا ہے۔ چین کی سرحد تک اس کے 5 سٹاپ ہیں۔ بس کے ذریعے سفر کرنے والوں کے پاس ویزہ اور شناختی کارڈ رکھنا ضروری ہے ۔ لاہور سے کاشغر تک اس کا کرایہ 13 ہزار پاکستانی روپے ہے جبکہ رائونڈ ٹرپ کی شرح 23ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ پاکستان ٹوررازم کے اہلکار مختار علی نے میڈیا کو بتایاکہ اس بس سروس کے ذریعے چینی سیاحوں کو پاکستان میں بدھ مت کے تاریخی مقامات تک رسائی کا موقع بھی فراہم ہوگا۔

متعلقہ عنوان :