چیئرمین نیب نے سیف سٹی پروجیکٹ اسلام آباد کی600 سی سی ٹی وی کیمرے خراب اور غیر فعال ہونے کا سخت نوٹس لے لیا‘ ڈی جی نیب راولپنڈی کو شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم

ہفتہ 17 نومبر 2018 07:10

اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید قبال نے سیف سٹی پروجیکٹ اسلام آباد کے تحت 1800 سی سی ٹی وی کیمروںمیں سے 600 سی سی ٹی وی کیمرے خراب اور غیر فعال ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے شکایت کی جانچ پڑتال کا ڈی جی نیب راولپنڈی کو حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین نیب نے اسلام آباد سیف سٹی پروجیکٹ میں خرچ ہونے والے مکمل اخراجات کی تفصیل، منصوبہ کب شروع کیا گیا اور کیوں600 سی سی ٹی وی کیمرے خراب اور غیر فعال ہیں اور کیوں یہ منصوبہ اپنے مطلوبہ اہداف حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکا۔

منصوبہ کی ناکامی کے ذمہ داران کا تعین کیا جائے تاکہ وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کی زندگی کو محفوظ بنانے میں اسلام آباد سیف سٹی پروجیکٹ اپنا مکمل کردار ادا کر سکے تاکہ مجرمان کی بروقت نشاندہی کو یقینی بنانے میں مدد مل سکے۔

متعلقہ عنوان :