عالمی مبصرین مہاجر کیمپ تک عدم رسائی کے باعث ہنگری چھوڑ گئے

ہفتہ 17 نومبر 2018 10:20

بڈاپسٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق سے متعلق ایک ٹیم نے بڈاپسٹ حکام کی جانب سے مہاجر کیمپوں تک رسائی نہ دینے پر اپنا دورہ ہنگری مختصر کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

عالمی ماہرین کی اس ٹیم کا کہنا ہے کہ ہنگری کی حکومت نے ’غیرقانونی‘ طور پر ان کی حرکت کو محدود بنانے کی کوشش کی ہے۔ٹیم کے مطابق ہنگری کی جنوبی سرحد پر واقع ان مہاجر بستیوں میں درجنوں مہاجرین قید ہیں۔ دوسری جانب ہنگری حکومت کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ مہاجرین کے حوالے سے جانبداری کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :