گولان کی پہاڑیوں سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد، امریکا کی مخالفت

ہفتہ 17 نومبر 2018 10:20

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) امریکا نے گولان کی پہاڑیوں سے اسرائیلی قبضے کے خلاف اقوام متحدہ کی سالانہ قرارداد کی مخالفت کرنے کا اعلان کردیا۔ اسرائیل نے اس اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کی جانب سے گولان کے پہاڑی علاقے پر اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے لیے ہر سال ایک قرارداد منظور کی جاتی ہے تاہم امریکا نے پہلی بار اس قرارداد کی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل اس عالمی قرارداد میں امریکا اپنے ووٹ کا حق استعمال نہیں کرتا تھا۔