یورپی یونین اور جنوبی افریقا کا ایٹمی معاہدے کی حمایت کا اعلان

ہفتہ 17 نومبر 2018 10:20

․ برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) یورپی یونین اور جنوبی افریقا نے ایران کے ساتھ ہونے والے جامع ایٹمی معاہدے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔برسلز میں یورپی یونین اور جنوبی افریقا کے مشترکہ اجلاس کے بعد جاری ہونے والے بیان میں ایٹمی معاہدے پر مکمل اور موثر طریقے سے عملدرآمد کو ضروری قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یورپی یونین اور جنوبی افریقا کے مشترکہ بیان میں آیا ہے کہ ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنا عالمی سلامتی کے لیے ضروری ہے اور ایران کے خلاف تمام پابندیاں ختم کی جانی چاہئیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور جوہری معاہدے کے خلاف پرانے الزامات کو دہرا کر اس معاہدے سے امریکا کی علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ایٹمی معاہدے سے امریکا کی علیحدکی پر دنیا بھر میں تنقید کی جاتی رہی ہے جبکہ برطانیہ، فرانس، روس، چین، جرمنی اور یورپی یونین نے ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے کو جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔