آسٹریلیا اپنا سفارتخانہ القدس منتقل کرنے سے باز رہے، مہاتیر محمد

ہفتہ 17 نومبر 2018 11:40

آسٹریلیا اپنا سفارتخانہ القدس منتقل کرنے سے باز رہے، مہاتیر محمد
کوالالمپور ۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے آسٹریلیا کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نین اسرائیل میں قائم اپنا سفارتخانہ القدس منتقل کیا تو اس کے خطرناک نتائج سامنے آئیں گے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ القدس ایک متنازعہ علاقہ ہے، جب تک اس کا تنازعہ دور نہیں کیا جاتا اس وقت تک امریکا اور آسٹریلیا سمیت کسی بھی دوسرے ملک کو اپنے سفارتخانے القدس منتقل کرنے کا کوئی حق نہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم نے کہا کہ آسٹریلوی سفارتخانے کی القدس منتقلی اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کی حمایت اور قضیہ فلسطین کو نقصان پہنچانے کی سازش تصور کیا جائیگا۔مہاتیر محمد کا کہنا ہے کہ انہوںنے اپنے آسٹریلوی ہم منصب سکوٹ موریسن سے کہا ہے کہ وہ سفارتخانہ القدس منتقل کرنے سے گریز کریں ورنہ اس کے خطرناک نائج سامنے آئیں گے۔