جرمنی کا جرائم میں ملوث شامی مہاجرین کو ملک بدر کرنے کا اعلان

جو ملکی سلامتی کے لیے خطرہ تصور کیے جائیں، انہیں اٴْن کے ملک واپس بھیج دیا جائے،جرمن وزیرداخلہ

ہفتہ 17 نومبر 2018 11:50

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر نے کہا ہے کہ برلن حکومت اس بات پر غور کر رہی ہے کہ جرائم میں ملوث پائے گئے شامی مہاجرین یا ایسے تارکین وطن جو ملکی سلامتی کے لیے خطرہ تصور کیے جائیں، انہیں اٴْن کے ملک واپس بھیج دیا جائے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام میں جاری خانہ جنگی کے باعث جرمنی میں پناہ گزین لاکھوں شامی مہاجرین کی وطن واپسی پر پابندی عائد کی گئی ہے لیکن یہ بین اس سال کے آخر تک لاگو ہے۔ جرمنی کو اس بات کا فیصلہ کرنا ہے کہ اس پابندی میں توسیع کی جائے یا نہیں۔

متعلقہ عنوان :