بحر احمر میں حوثیوں کی بارود سے بھری کشتی تباہ کردی گئی

کشتی پرکوئی جنگجو سوار نہیں تھا بلکہ اسے وائر لیس راڈار کی مدد سے کنٹرول کیا جا رہا تھا،عرب ٹی وی

ہفتہ 17 نومبر 2018 11:50

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سرگرم عرب اتحادی فوج نے سعودی عرب کے شہر جازان کو حوثی باغیوں کی خطرناک دہشت گردی سے بچاتے ہوئے بارود سے بھری کشتی تباہ کردی۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق حوثی ملیشیا کی جانب سے بارود سے بھری یہ کشتی سعودی عرب کے ساحلی سرحدی شہر جازان کی جانب روانہ کی گئی تھی جسے عرب اتحادی فوج نے بحر الاحمر میں فضائی حملے میں تباہ کردیا۔ عرب اتحادی فوج نے سعودی عرب کے علاقائی پانی میں تیزی کے ساتھ ساحل کی طرف بڑھنے والی کشتی کی نشاندہی کی جس کے بعد اس کشتی تباہ کردی۔ اس کشتی پرکوئی جنگجو سوار نہیں تھا بلکہ اسے وائر لیس راڈار کی مدد سے کنٹرول کیا جا رہا تھا۔