بھارتی پولیس نے شوپیاںسے 4نوجوان گرفتار کر لئے

ہفتہ 17 نومبر 2018 11:50

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع شوپیاں سے چار نوجوان گرفتار کر لیے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے شوپیاں کے علاقے میمنڈر میں متعدد گھروں پر چھاپے مار کر کے سجاد ٹھوکر ، رئیس احمد زرگر اور شبیر احمد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے ایک اور نوجوان کو شوپیاں کے علاقے ہف سے گرفتار کر لیا۔