غیر مناسب رویہ، اداکارہ ثناء نورکو فلم’راز‘کی کاسٹ سے نکال دیا گیا

ہفتہ 17 نومبر 2018 11:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) اداکارہ ثناء نورکو نئی اردوفلم’راز‘کی کاسٹ سے نکال دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق غیرمناسب رویے ،سیٹ پر دیرسے پہنچنا ثناء نورکو لے بیٹھا ۔ہدایتکار ایم اے رومان خان نے اپنی نئی اردوفلم’راز‘سمیت دیگرپروجیکٹس سے ثناء نورکو نکال دیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے ستارہ تھیٹراور پنجابی کمپلیکس میں جاری سٹیج ڈراموں کے فلیکسوں پر ثناء نورکی تصویریں آویزاں کی گئی تھیں کہ وہ ان کا حصہ ہیں ،لیکن دونوں ہی ڈراموں میں ثناء نورنے پرفارم نہیں کیا،ثناء نورکے اس غیرمناسب رویے کے باعث دیگربہت سے ڈائریکٹرزنے بھی ثناء نورکے متعلق سوچنا شروع کردیا ہے ،ثناء نورکا اگریہی رویہ رہا تو بہت جلد وہ اپنے کیرئیرکوشروع ہونے سے پہلے ہی ختم کردیں گی۔