بھارتی پولیس نے شوپیاںسے 4 نوجوان گرفتار کر لیے

ہفتہ 17 نومبر 2018 12:47

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع شوپیاں سے چار نوجوان گرفتار کر لیے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے شوپیاں کے علاقے میمنڈر میں متعدد گھروں پر چھاپے مار کر کے سجاد ٹھوکر ، رئیس احمد زرگر اور شبیر احمد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے ایک اور نوجوان کو شوپیاں کے علاقے ہف سے گرفتار کر لیا۔