Live Updates

پی ایچ ڈاکٹرز کا بنی گالا میں وزیراعظم کے گھر کےباہر احتجاج

نئے پاکستان میں پی ایچ ڈی ڈاکٹرز نوکریوں کے منتظر،ڈاکٹرز نے احتجاج کرتے ہوئے عمران خان چوک بند کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 17 نومبر 2018 12:20

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 نومبر 2018ء) پی ایچ ڈی ڈاکٹرز احتجاج کرنے کے لیے ایک بار پھر بنی گالا پہنچ گئے۔ڈاکٹرز کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے باہر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ڈاکٹرز نے احتجاج کرتے ہوئے عمران خان چوک بند کر دیا۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ نئے ہاکستان میں بھی پی ایچ ڈی ڈاکٹرز نوکریوں کے منتظر ہیں۔

حالانکہ حکومت کی طرف سے ایک کروڑ نوکریوں کا اعلان کیا گیا تھا تاہم ابھی تک حکومت اپنے اس فیصلے پر عمل در آمد کرتی نظر نہیں آ رہی۔اور پڑھے لکھے لوگ بھی نوکریوں کے منتظر ہیں۔نوجوان طبقے کی طرف سے عمران خان پر تنقید بھی کی جا رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ انہیں تو عمران خان سے بہت امیدیں تھی لیکن ان کے وزیراعظم بننے کے بعد بھی وہ نوکری کے حصول کے لیے دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

پی ایچ ڈی ڈاکٹرز بھی نوکریوں کے منتظر ہیں اور آج انہوں نے بنی گالا میں احتجاج بھی کیا۔ا۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔ خیال رہے پچھلے ماہ بھی پی ایچ ڈی ڈاکٹر نے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا اسکواڈ روکنے کی کوشش کی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایچ ڈی ڈاکٹرز نے احتجاج کرتے ہوئے ایچ ای سی اور حکومت مخالف نعرے لگائے ۔مظاہرین نے 'ایچ ای سی بند کرو' کے نعرے لگائے۔سیکورٹی حکام اور اہلکاروں کی مداخلت پر مظاہرین کو روگا گیا۔ رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے اپنی رہائش گاہ بنی گالا سے نکلتے ہی مظاہرین کو روک لیا گیا تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات