سوئس کمپنی موسیقی سے پنیر کو خوش ذائقہ بنا رہی ہے

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 17 نومبر 2018 12:27

سوئس کمپنی    موسیقی سے پنیر کو خوش ذائقہ بنا رہی ہے

آپ نے بھینس کے آگے بین بجانے کا محاورہ تو سنا ہوگا۔ آج ہم آپ کو بھینس کے آگے بین تو نہیں لیکن حقیقت میں  پینر کو موسیقی سنانے کے بارے  میں بتائیں گے۔
سوئزرلینڈ کے علاقے ایمنٹل میں ایک کمپنی اپنےتیار کیے گئے پنیر کو موسیقی کی کئی اقسام  سے خوش ذائقہ بنانے کے تجربات کر رہی ہے۔ستمبر سے پینرتیار کرنے والی کمپنی بیٹ ویمپفلر  پنیر کو موسیقی لطف اندوز کرا رہی ہے۔

بیٹ  ویمپفلر پنیر کے آگے کئی اقسام کی موسیقی چلا چکی ہے۔ کمپنی ثابت کرنا چاہتی ہے کہ موسیقی سے پنیر کی تیاری، خصوصیات اور سب سے بڑھ کر ذائقے کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔کمپنی ثابت کرنا چاہتی ہے کہ ہوا میں نمی، درجہ حرارت اور غذائیت ہی پنیر کا ذائقہ بہتر بنانے کے لیے کافی نہیں ۔ آوازیں ، بہت تیز آوازیں اور موسیقی سے بھی پنیر کےذائقے میں فرق پڑتا ہے۔

(جاری ہے)


ویمپفلر کا خیال اگرچہ پاگل پن لگتا ہے کہ انہوں نے ان تجربات میں برن کی یونیورسٹی آف آرٹس کے کچھ سائنسدانوں کو بھی شامل کیا ہے۔ سائنسدان پہلے تو اس تجربے میں شامل ہونے سے ہچکچا رہے تھے پھر سائنسدانوں کو ”سونو کیمسٹری“ کے بارے میں پتا چلا۔ اس شعبے میں کیمیائی تعامل اور ٹھوس اجسام پر آوازوں کے اثر کو دیکھا جاتا ہے۔ اسی کو دیکھتے ہوئے سائنسدان بھی اس تجرے میں شامل ہو گئے۔
اپنے نظریے کو ثابت کرنے کے لیے ویمپفلر نے پنیر کے بڑے ٹکڑوں کے نیچے چھوٹے چھوٹے سپیکر لگائے ہوئے ہیں۔ وہ مختلف سپیکروں پر موسیقی کی مختلف اقسام چلاتے ہیں۔
اگلے سال 15 مارچ کو پنیر کا ذائقہ چیک کرنے کے ماہرین کی جیوری فیصلہ کرے گی کہ موسیقی سے پنیر کا ذائقہ بہتر ہوا ہے یا نہیں۔

متعلقہ عنوان :