مہاجر کیمپ تک عدم رسائی، عالمی مبصرین ہنگری چھوڑ گئے

اقوام متحدہ مہاجرین کے حوالے سے جانبداری کا مظاہرہ کر رہی ہے،ہنگرین حکومت کا موقف

ہفتہ 17 نومبر 2018 13:03

بڈاپسٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق سے متعلق ایک ٹیم نے ہنگرین حکام کی جانب سے مہاجر کیمپوں تک رسائی نہ دینے پر اپنا دورہ ہنگری مختصر کر دیا ہے۔دوسری جانب ہنگری کی حکومت کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ مہاجرین کے حوالے سے جانبداری کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ماہرین کی اس ٹیم نے کہاکہ ہنگری کی حکومت نے غیرقانونی طور پر ان کی حرکت کو محدود بنانے کی کوشش کی ہے۔ اس ٹیم کے مطابق ہنگری کی جنوبی سرحد پر واقع ان مہاجر بستیوں میں درجنوں مہاجرین قید ہیں۔ دوسری جانب ہنگری کی حکومت کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ مہاجرین کے حوالے سے جانبداری کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :