انٹرتحصیل انڈر16 بوائز اینڈ گرلز ٹیموں نے والی بال ، بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے لئے کوالیفائی کر لیا

ضلع راولپنڈی میں کھیلے جانے والے مقابلوں میں جوش و خروش کے ساتھ شریک ہیں، عبدالوحیدبابر

ہفتہ 17 نومبر 2018 13:44

انٹرتحصیل انڈر16 بوائز اینڈ گرلز ٹیموں نے والی بال ، بیڈمنٹن اور ٹیبل ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے زیراتہمام راولپنڈی میں جاری انڈر -16 بوائز اینڈ گرلز ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے والی بال، بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں ضلعی سطح پر ٹیموں نے کوالیفائی کر لیا- بیڈمنٹن میں بوائز اینڈ گرلز میں راولپنڈی تحصیل، والی بال میں کلرسیداں، گرلز میں راولپنڈی ، ٹیبل ٹینس بوائز میں راولپنڈی ، گرلز میں گوجرخان کی ٹیموں نے کوالیفائی کیا- ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی عبدالوحید بابر نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل پنجاب سپورٹس بورڈ ندیم سرور کی ہدایات پر کھیلوں کے فروغ کے لئے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹرعمر جہانگیر کی قیادت میں راولپنڈی میں انٹرتحصیل انڈر-16 کے مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں- عبدالوحید بابر نے مزید بتایا کہ نوجوان کھلاڑی کھیلوں کے مقابلوں میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں اور ان مقابلوں سے تمام کھیلوں میں نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا اور کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع حاصل ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :